امریکہ میں تین سیاہ فام خواتین کا قتل

شائع July 22, 2013

۔۔۔رائٹرز فوٹو۔
۔۔۔رائٹرز فوٹو۔

 واشنگٹن: امریکہ کے نواحی علاقے سے تین خواتین کی لاشیں ملی ہیں جن کو پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپایا گیا تھا جبکہ مزید متاثرہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق، اس خوفناک واردات کے شبے میں مشری کلیولینڈ اوہایو سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سراغ رساں سارجنٹ اسکاٹ گارڈنیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلی لاش جمعہ کے روز ایک گیراج سے اس وقت ملی جب پولیس کو بدبو کے حوالے سے ایک کال موصول ہوئی۔

دیگر دو لاشیں ہفتے کے روز ملیں جبکہ گارڈنےئر کا کہنا ہے کہ ایک لاش ایک متروک مکان میں پائی گئی۔ یہ تینوں لاشیں سیاہ فام خواتین کی ہیں۔

گارڈنےئر کا کہنا ہے کہ کسی بھی دیگر متاثرین کی تلاش جاری ہے۔

اس حوالے سے ایک مشتبہ شخص کو اس کی والدہ کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

جب پہلی لاش ملی تو قتل کے سراغ رسانوں کو جائے حادثہ پر بلایا گیا جنہوں نے میڈیسن کے اپارٹمنٹ سے اضافی شواہد حاصل کئے۔

سی این جی کی رپورٹ کے مطابق میڈیسن ایک35سالہ رجسٹرڈ جنسی ملزم ہے۔ مشرقی کلیولینڈ کے میئر گیری نارٹن نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ وہ سزا یافتہ متعدد قتل کے ملزم انتھونی سوویل سے متاثر تھے جن کو2011ء میں اوہایو میں11خواتین کو ہلاک کرنے پر سزا سنائی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025