آریانا گرانڈے کا نامور فیشن برانڈ کے خلاف ایک کروڑ ڈالر کا ہرجانہ

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2019
گلوکارہ نے برینڈ پر ہمشکل ماڈل استعمال کرنے کا الزام لگایا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
گلوکارہ نے برینڈ پر ہمشکل ماڈل استعمال کرنے کا الزام لگایا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے نے مقبول فیشن برانڈ فوریور 21 کے خلاف اشتہار میں ہمشکل ماڈل کا استعمال کرنے پر ایک کروڑ ڈالر کا ہرجانہ دائر کردیا۔

ہولی وڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے فیشن برانڈ پر الزام لگایا کہ وہ اپنے سامان کو بیچنے کے لیے ان کی مقبولیت کا استعمال کررہے ہیں۔

پولیس کے پاس درج شکایت میں گلوکارہ نے فوریور 21 اور رائلی روز برینڈ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ رواں سال انہیں برانڈ کی جانب سے ایک اشتہار میں جلوہ گر ہونے کی پیشکش ہوئی تھی، جس کے لیے انہوں نے انکار کردیا تھا۔

جس کے بعد دونوں برانڈز نے گلوکارہ کے بجائے ایک ماڈل کو اس اشتہار کے لیے سائن کرلیا۔

آریانا نے برانڈز پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے اشتہار کے لیے نہ صرف ان سے ملتی جلتی ماڈل کو سائن کیا بلکہ اشتہار میں ان کے کامیاب گانے سیون رنگز کی میوزک ویڈیو کو بھی کاپی کیا۔

گلوکارہ کے مطابق فوریور 21 نے اس اشتہار کے لیے کم از کم 30ٓ مناظر ان کی ویڈیو سے چرائے ہیں تاکہ ایسا ظاہر کیا جاسکے کے وہ اس برانڈ کی تشہیر کررہی ہیں۔

اس اشتہار میں ماڈل نے بالکل وہی انداز اپنایا ہوا ہے جو سیون رنگز کی ویڈیو میں اریانا نے اپنایا۔

برانڈ نے اس اشتہار کو آریانا کی تنقید کے بعد ڈیلیٹ کردیا۔

فوریور 21 بریند 1984 میں قائم ہوا جس کے اب 21 ممالک میں 815 اسٹورز موجود ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں