مصر میں جھڑپیں، چھ افراد ہلاک

شائع July 23, 2013

قاہرہ: معزول صدر محمد مرسی کا ایک حامی جھڑپوں کے دوران ان کے پوسٹر کے ساتھ کھڑا ہے۔— اے پی
قاہرہ: معزول صدر محمد مرسی کا ایک حامی جھڑپوں کے دوران ان کے پوسٹر کے ساتھ کھڑا ہے۔— اے پی

قاہرہ: مصر کے معزول صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان قاہرہ اور اس کے اطراف میں رات سے جاری جھڑپوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

ریاستی اخبار الاحرام نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی رات قاہرہ یونیورسٹی کے قریب دہرنا دیے مرسی کے حامیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو مظاہرین ہلاک ہو گئے۔

ایک طبی اہلکار نے منگل کی صبح دو لاشیں وصول کرنے کی تصدیق کی۔

یہ ہلاکتیں پیر کی شام التحریر اسکوائر پر مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان پھتراؤ کے بعد پیش آئی ہیں۔

ان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا جبکہ اسی رات قاہرہ کے شمال میں واقع قلیوب میں ایک پرتشدد واقع میں تین افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ہلاک ہونے والوں میں سے ایک شخص جھڑپ سے بچنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آ گیا تھا۔

اخوان المسلون کا کہنا ہے کہ ان کا ایک وفادار شمالی قاہرہ میں اس وقت مارا گیا جب مرسی حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مصر میں حالیہ ہلاکتیں ایسے وقت پیش آئی ہیں جب معزول صدر کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ وہ منتخب صدر کو 'اغواء' کرنے پر فوج کے خلاف مقدمہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مرسی تین جولائی کو ملک میں فوجی بغاوت کے بعد سے مسلسل تحویل میں ہیں۔ ان کے حامیوں نے عہد کر رکھا ہے کہ وہ اپنے رہنما کی رہائی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025