قراقرم چوٹیوں سے تین ہسپانوی کوہ پیما لاپتہ

اسلام آباد: پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں میں خراب موسم کے باعث لاپتہ تین ہسپانوی باشندوں کو تلاش کرنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
الپائن کلب آف پاکستان کے چیف منظور حسین کے مطابق اسپین سے تعلق رکھنے والے یہ افراد قراقرم رینج میں آٹھ ہزار سے زائد بلندی پر پہنچنے کے بعد اتوار کے روز لاپتہ ہوگئے تھے۔
حسین کا کہنا ہے ’ہمیں کمیونیکیشن کے مسئلے کی وجہ سے آج چار ہسپانوی باشندوں کے گمشدگی کے حوالے سے خبر موصول ہوئی ہے‘
اس دورے کا انتظام کرنے والی کمپنی لیلہ پیک ایکسپیڈیشن کے اہلکار انور علی نے اے ایف پی کو بتایا کہ کوہ پیماؤں میں سے ایک واپس بیس آنے میں کامیاب رہے تاہم بقیہ تین تاحال گمشدہ ہیں۔
حسین نے کہا ہے کہ تلاش کے کام پر معمور ٹیمیں اور ایکسپیڈیشن کے دیگر ممبران ہسپانوی باشندوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
انہوں کہا کہ تلاشی کے کام میں مصروف ٹیموں نے ایک سرچ ہیلی کاپٹر کی درخواست کی تھی تاہم آج اور کل موسم خراب ہے جسکی وجہ سے سرچ آپریشن کو بدھ تک شروع کرنا مشکل ہے۔
ایک دوسرے پہاڑ پر گزشتہ ہفتے تین ایرانی کوہ پیما بھی گمشدہ ہوگئے تھے۔ انکو تلاش کرنے کا کام بھی بند کردیا گیا تھا تاہم ایرانی سفارت خانے کی درخواست پر ایک دوسرا سرچ آپریشن منگل کے روز شروع کیا گیا ہے تاہم اس کے دوران کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔
ایرانی باشندوں نے آٹھ ہزار میٹر بلند براڈ پیک پر پہنچنے کے بعد 16 جولائی کو مصیبت میں پڑجانے کے بعد دی جانے والی ’ڈسٹریس کال‘ دی تھی۔
پاکستان میں دنیا کی 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں میں سے پانچ موجود ہیں جس میں دنیا کی دوسری سب بڑی چوٹی کے ٹو شامل ہے۔
گزشتہ ماہ پاکستان نے دس غیر ملکی ٹریکرز کو ہلاک کیے جانے کے واقعے کے بعد نانگہ پربت پر ہونے والے تمام ایکسپیڈیشنز کو معطل کردیا تھا۔
تبصرے (3) بند ہیں