ایپل کا سستا آئی فون متعارف کرانے کا ارادہ

05 اکتوبر 2019
آئی فون 11 سیریز کے تینوں فونز — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون 11 سیریز کے تینوں فونز — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے ایک چھوٹا اور سستا مگر آئی فون 11 جتنا طاقتور آئی فون آئندہ چند ماہ میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب اس کے نئے آئی فون 11، 11 پرو اور 11 پرو میکس گزشتہ سال کے مقابلے میں لوگوں کی توجہ کا زیادہ مرکز بنے ہوئے ہیں۔

امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ میں میک ریورمرز کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ایپل بہت جلد آئی فون ایس ای کے اپ ڈیٹ ورژن کو پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ دعویٰ ایپل کے اندرونی حلقوں کی تفصیلات سامنے لانے والے تجزیہ کار منگ چی کیو نے کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے سال کے شروع میں ممکنہ طور پر اسے متعارف کرایا جائے گا جو کہ اندر سے آئی فون 11 پرو جتنا طاقتور ہون ےکے باوجود کافی سستا ہوگا۔

اس ممکنہ آئی فون ایس ای 2 میں نئی اے 13 بائیونک چہ دی جائے گی جو اس وقت آئی فون 11 سیریز میں موجود ہے جبکہ 3 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے جو کہ آئی فون 11 کا بھی حصہ ہے۔

تجزیہ کار کا ماننا ہے کہ یہ ان لاکھوں صارفین کے لیے بہترین آئی فون ہوگا جو آئی فون 11 پر 700 ڈالرز خرچ نہیں کرنا چاہتے۔

یہ نیا فون دیکھنے میں آئی فون 8 جیسا ہوگا جس میں ٹچ آئی ڈی کا فیچر موجود تھا اور ممکنہ طور پر آئی فون ایس ای 2 میں بھی ہوگا، جبکہ بیک کیمرا بھی ایک ہی ہونے کا امکان ہے۔

اس وقت ایپل کی جانب سے آئی فون 8 کو 449 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ پہلا آئی فون ایس ای 349 ڈارلز کا تھا جب اس کو بنانے کا سلسلہ منقطع کیا گیا، جبکہ اس کے بعد آئی فون ایکس آر ہے جس کی قیمت 599 ڈالرز ہے تو ممکنہ طور پر آئی فون ایس ای 2 کی قیمت 500 سے 600 ڈالرز کے درمیان ہوسکتی ہے۔

اس کے مقابلے میں آئی فون 11 کی قیمت 700 ڈالرز، آئی فون 11 پرو کی 999 اور 11 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں