عراق: مساجد میں دھماکے، 12 افراد ہلاک

شائع July 24, 2013

اے پی فوٹو۔۔۔۔۔
اے پی فوٹو۔۔۔۔۔

 کرکوک: عراق میں چار سنی مساجد کے باہر بم دھماکوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق، کرکوک میں عمر بن عبدالعزیز مسجد اور قریب ہی واقع الصالحین مسجد میں دھماکے ہوگئے جن کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ 31 زخمی ہوگئے۔

ادھر جنوبی بغداد کے دورا علاقے کی المختار مسجد کے قریب دو بم دھماکے ہوئے جسکے باعث کم از کم تین افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔

ادھر بغداد کے جنوب مشرق میں واقع کٹ میں الامام علی مسجد میں بھی بم دھماکہ ہوا جس کے دوران دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ نو زخمی بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان میں مساجد میں خصوصی عبادات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

حالیہ مہینوں میں شیعہ اور سنی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جسکے باعث جنگ کے شکار اس ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

رواں ماہ اب تک پر تشدد واقعات میں عراق میں 630 مارے جاچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025