جاڈا پنکٹ سمتھ خود بھی گلوکاری کرتی ہیں—فوٹو: اے ایف پی
جاڈا پنکٹ سمتھ خود بھی گلوکاری کرتی ہیں—فوٹو: اے ایف پی

ہولی وڈ اداکارہ، گلوکار، کامیڈین و لکھاری 48 سالہ جاڈا پنکٹ سمتھ اگرچہ پہلے بھی پاکستان کی شہرت یافتہ صوفی فنکارہ عابدہ پروین کو اپنی پسندیدہ ترین صوفی گلوکارہ قرار دے چکی ہیں۔

تاہم اب انہوں نے عابدہ پروین کو اپنی روحانی والدہ قرار دیا ہے۔

جاڈا پنکٹ سمتھ خود بھی گلوکاری کرنے سمیت گیت بھی لکھتی ہیں اور وہ خود کو صوفی میوزک کا سب سے بڑا مداح قرار دیتی ہیں۔

جاڈا پنکٹ نے رواں برس اپریل میں اپنے انسٹاگرام پر عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی جانب سے ’کوک اسٹوڈیو سیزن 7‘ میں گائے گئے گانے کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جاڈا پنکٹ سمتھ نے عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کے گانے ’چاپ تلک‘ کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ دونوں فنکار ان کے پسندیدہ ترین صوفی فنکار ہیں۔

اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر عابدہ پروین کو اپنی روحانی والدہ قرار دیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جاڈا پنکٹ سمتھ نے عابدہ پروین کی بیرون ملک ہونے والے صوفی میوزک فیسٹول میں شرکت کی اور وہاں کی مختصر ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔

اداکارہ نے عابدہ پروین کی جانب سے صوفی نائٹ میں گائے جانے والے کلام ’گھوم چرخڑا‘ کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی روحانی والدہ قرار دیا۔

اداکارہ و گلوکارہ نے عابدہ پروین کی صوفی موسیقی کی تعریف بھی کی، ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں لوگوں کو عابدہ پروین کے سحر طاری کرنے والی آواز پر جھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر عابدہ پروین سے محبت سے ملتے ہوئے بنوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں اور ان کے لیے عقیدت کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ جاڈا پنکٹ سمتھ معروف اداکار ول سمتھ کی اہلیہ اور 2 بچوں کی ماں ہیں۔

انہوں نے اب تک 4 درجن کے قریب فلموں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

جاڈا پنکٹ سمتھ اداکاری کے علاوہ گلوکاری بھی کرتی ہیں، ساتھ ہی وہ گیت بھی لکھتی ہیں۔

جاڈا پنکٹ سمتھ متحرک سماجی کارکن بھی ہیں، ساتھ ہی ان پر متنازع عقیدے ’سائنٹولاجی‘ کی پیروکار ہونے کے الزامات بھی لگائے جاتے ہیں۔

جاڈا پنکٹ سمتھ نے 1997 میں اداکار ول سمتھ سے شادی کی تھی—فوٹو: اے ایف پی
جاڈا پنکٹ سمتھ نے 1997 میں اداکار ول سمتھ سے شادی کی تھی—فوٹو: اے ایف پی

’سائنٹولاجی‘ امریکا سمیت یورپ کے متعدد ممالک میں کام کرتا ہے، اس عقیدے کے ماننے والے چرچ کی طرح چلنے والے ایک نظام کے تحت اپنے عقائد پر عمل کرتے ہیں۔

اس نظریات کے حامل افراد کے لیے امریکا میں ’چرچ آف سائنٹولوجی‘ الگ اور آزاد طریقے سے کام بھی کرتا ہے، اس چرچ کی کئی برانچز ہیں، جن میں سائنٹولوجسٹ خدمات سر انجام دیتے ہیں۔

جاڈا پنکٹ سمتھ خود کو صوفی میوزک کا سب سے بڑا مداح قرار دیتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
جاڈا پنکٹ سمتھ خود کو صوفی میوزک کا سب سے بڑا مداح قرار دیتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں