سعودی ولی عہد سے بیٹی کے تعلقات پر لنزے لوہان کے والد نے خاموشی توڑ دی

اپ ڈیٹ 04 نومبر 2019
اداکارہ کو سعودی ولی عہد کی جانب سے قیمتی تحائف دیے جانے کی رپورٹس بھی ہیں—فوٹو: انسائڈر
اداکارہ کو سعودی ولی عہد کی جانب سے قیمتی تحائف دیے جانے کی رپورٹس بھی ہیں—فوٹو: انسائڈر

گزشتہ چند ماہ سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور متنازع ہولی وڈ اداکارہ لنزے لوہان کے درمیان تعلقات اور کشیدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

رواں ماہ ستمبر میں شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ لنزے لوہان اور سعودی عرب کے ولی عہد کے درمیان تعلقات ہیں اور محمد بن سلمان نے اداکارہ کو قیمتی تحائف بھی دیے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد نے لنزے لوہان کے قیمتی تحائف سمیت کریڈٹ کارڈ بھی بطور تحفہ دیا۔

ایسی رپورٹس سامنے آنے کے بعد لنزے لوہان نے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ حال ہی میں ان کا ایک بوائے فرینڈ سے بریک اپ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: لنزے لوہان اور سعودی شہزادے کا بریک اپ ہوگیا؟

ستمبر کے آخر میں دیے گئے انٹرویو میں اگرچہ لنزے لوہان نے بریک اپ والے بوائے فرینڈ کا نام نہیں لیا تھا، تاہم انٹرنیٹ پر سعودی ولی عہد کو ان کے سابق بوائے فرینڈ کے طور پر لیا گیا۔

لنزے لوہان نے بھی واضح طور پر سعودی ولی عہد سے تعلقات پر بات نہیں کی—فوٹو: ریکس
لنزے لوہان نے بھی واضح طور پر سعودی ولی عہد سے تعلقات پر بات نہیں کی—فوٹو: ریکس

تاہم بعد ازاں لنزے لوہان کی ٹیم میں شامل ارکان نے اس بات کی وضاحت کی تھی کہ سعودی ولی عہد اور اداکارہ کے درمیان کبھی کسی طرح کے کوئی تعلقات نہیں رہے۔

لیکن اس کے باوجود سعودی ولی عہد اور لنزے لوہان کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کرتی ہیں اور اب اسی معاملے پر اداکارہ کے والد نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے اہم بیان دے دیا۔

برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے مطابق لنزے لوہان کے والد اداکار مائیکل لوہان نے سعودی ولی عہد کے ساتھ بیٹی کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہوں نے ان کے تعلقات کو ’روحانی‘ اور ’پاک محبت‘ پر مبنی قرار دیا۔

اداکارہ فن سے زیادہ تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں—فوٹو: رائٹرز
اداکارہ فن سے زیادہ تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں—فوٹو: رائٹرز

رپورٹ کے مطابق مائیکل لوہان نے امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی بیٹی اور سعودی ولی عہد کے تعلقات احترام کے دائرے میں ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: لنزے لوہان سعودی عرب کے بدلتے سماج پرفلم بنائیں گی

انہوں نے بیٹی کے تعلقات پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ان کی بیٹی کے حوالے سے منفی خبروں کو فوقیت دیتا ہے جب کہ کوئی بھی ان کے اچھے کاموں کو نہیں سراہتا۔

لنزے لوہان کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی شام سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر خانہ جنگی کے شکار ممالک کے متاثرین کی مدد کرنا چاہتی ہیں اور اسی وجہ سے ہی وہ سعودی ولی عہد کے قریب ہیں۔

اداکارہ نے سعودی عرب کے بدلتے سماج پر فلم بنانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے سعودی عرب کے بدلتے سماج پر فلم بنانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

مائیکل لوہان کے مطابق ان کی بیٹی کے مشرق وسطیٰ کی دیگر بااثر شخصیات کے ساتھ بھی تعلقات ہیں اور سعودی ولی عہد بھی ان میں شامل ہیں۔

اداکار کے والد نے بتایا کہ سعودی ولی عہد سے تعلقات پر ان کی بیٹی خود کو پرسکون اور محفوظ تصور کرتی ہیں اور ان کے تعلقات احترام کے دائرے میں ’پاک محبت‘ پر مبنی ہیں۔

خیال رہے کہ لنزے لوہان سے تعلقات کی خبروں پر سعودی ولی عہد کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا اور عمومی طور پر وہ ایسی افواہوں پر توجہ نہیں دیتے۔

والد کے مطابق سعودی ولی عہد سے بیٹی کے پاک تعلقات ہیں —فوٹو: میگا ایجنسی
والد کے مطابق سعودی ولی عہد سے بیٹی کے پاک تعلقات ہیں —فوٹو: میگا ایجنسی

لنزے لوہان کا شمار ہولی وڈ کی متنازع اور بولڈ ترین اداکاراؤں میں ہوتا، وہ اپنے کام سے زیادہ اپنے معاشقوں اور ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

خیال رہے کہ 33 سالہ لنزے لوہان نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور محض 10 برس کی عمر میں انہوں نے اداکاری کی۔

انہوں نے 2 درجن سے بھی کم فلموں میں کام کیا ہے، تاہم انہیں اپنے معاشقوں، شراب نوشی، بولڈ انداز اور قوانین کے توڑنے کی وجہ سے میڈیا میں زیادہ شہرت حاصل رہی۔

سعودی ولی عہد سے تعلقات کی خبروں سے قبل لنزے لوہان کا گلوکار آرون کارٹر، اداکار ولمر والدیراما، ڈی جے سمنتھا رونسن اور بزنس مین ایگور تاراباسو کے ساتھ تعلق رہ چکا ہے۔

رواں سال جنوری میں ایک انٹرویو کے دوران لنزے کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسا ساتھی ڈھونڈ رہی ہیں جو ان کی طرح رومانوی ہو، ایک ایسا شخص جو سوشل میڈیا سے دور ہو لیکن انہیں ایسا کوئی ملا نہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (0) بند ہیں