پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پارٹی اجلاس کی تجاویز کو اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سامنے پیش کریں گے تاکہ مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں مکمل اتفاق رائے پایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے متعین کردہ رہنما اصولوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

احسن اقبال نے کہا ہماری جماعت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر رہبر کمیٹی کے ذریعے اور اے پی سی کے فیصلوں کی روشنی میں مشترکہ اپوزیشن حکمت عملی کے ذریعے میں نئے انتخابات کی راہ ہموار کرنے کے لیے اور عمران خان سے استعفیٰ لینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں