Live JUI Azadi March

مولانا فضل الرحمٰن جارہے ہیں، شیخ رشید

شائع November 5, 2019 اپ ڈیٹ November 5, 2019 05:23pm

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پچھلے 4 روز سے کنٹینر سے استعمال ہونے والی زبان ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ 'بھارت یہی چاہتا ہے ملک کے عسکری اداروں پر تنقید ہو، بھارت پاکستان کے ریاستی اداروں کو کمزور کرناچاہتا ہے تاکہ کشمیر کا مسئلہ پس پشت چلا جائے'۔

انہوں نے کہا کہ ' مولانا فضل الرحمٰن جارہے ہیں، ایک،2 روز میں مسئلہ حل ہوجائے گا'۔

شیخ رشید نے کہا کہ مجھے فخر ہے عمران خان کی حکومت نے عقلمندی سے دھرنے والوں کوہینڈل کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026