'ہندوستان میں کرپشن بڑھ گئی'
نئی دہلی: ایک سروے کے مطابق ہندوستان میں ووٹرز کا ماننا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔
سینٹر فار دی سٹڈی آف ڈیولپنگ سوسائٹیز (سی ایس ڈی سی) نے اس ہفتے ایک سروے منعقد کیا جس میں 69 فیصد رائے دہندگان کے خیال میں 2009 کے آخری الیکشن کے بعد ملک میں کرپشن بڑھی ہے۔
دو ہزار گیارہ میں بدعنوانی کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج اور اس کی میڈیا کوریج کے باوجود یہ مسئلہ انڈین ووٹرز کی ترجحات میں پانچوں نمبر پر ہے۔
سروے کے مطابق صرف چھ فیصد رائے دہندگان کی نظر میں کرپشن سب سے اہم مسئلہ ہے۔
سی ایس ڈی سی کے ایک ریسرچ افسر شریاس سردیسائی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ملک بھر میں منعقد ہونے والے اس سروے میں لوگوں سے براہ راست سوالات پوچھے گئے جن کے جوابات دینے میں وہ مکمل طور پر آزاد تھے۔
سردیسائی کے مطابق، سروے میں چالیس فیصد رائے دہندگان کوئی رائے نہیں رکھتے جبکہ سب سے زیادہ اہم مسائل روز مرہ کی نوعیت کے سامنے آئے۔
دی ہندو اخبار اور سی این این - آئی بی این ٹی وی چینل پر سروے کے جارے ہونے والے اعداد و شمار سے علم ہوا کہ اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو کرپشن اور معاشی بحران سے نمنٹے کے لیے زیادہ بہتر خیال کیا جاتا ہے۔
سونیا گاندھی کی سربراہی میں حکمران جماعت کانگریس کو پچھلے چار سالوں میں معاشی ترقی میں سست روی کی وجہ سے مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ عشرے کے دوران جی ڈی پی کی شرح پہلی متربہ پانچ فیصد کی سست ترین رفتار سے بڑھ رہی ہے۔