عراق: پولیس اسٹیشن پر حملہ، نو پولیس والے ہلاک

شائع July 24, 2013

اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔
اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔

موصل: شمالی عراق میں مزاحمت کاروں نے ایک پولیس سٹیشن پر مارٹر گولوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں نو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، یہ بات ایک آفیسر اور ایک ڈاکٹر نے کہی۔

اس حملے میں، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 7:30 پر کیا گیا، مزید دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

جائے وقوعہ کی طرف جانے والے ایمرجنسی اہلکاروں کو بھی سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس سے دو مزید افراد زخمی ہو گئے۔

ایک علیحدہ واقعہ میں مسلح افراد نے بغداد کے شمالی شہر بعقوبہ میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

یہ حملے ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب عراق میں ایک روز قبل تشدد کے واقعات میں 29 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین بدامنی کے ساتھ جولائی میں اب تک ہونے والے حملوں میں 640 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں- اس طرح یہ بڑھتے ہوئے تشدد کا شکار ہونے والا، سال کا سب سے خونی مہینہ بن گیا ہے۔

سیکورٹی اور ہسپتال ذرائع کی بنیاد پر اے ایف پی کے اعداد وشمار کے مطابق رواں سال اب تک حملوں میں 2900 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عراق کو کئی سالوں سے مزاحمت کاروں کی جانب سے حملوں کا سامنا ہے تاہم تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اس کے سنی عرب اقلیت کے ارکان میں انحراف بڑھتا جارہا ہے کہ حکومت معاملات کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ اس سے رواں سال بدامنی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025