مصری عوام فوج کو دہشت گردی سے لڑنے کا اختیار دیں، آرمی چیف

شائع July 24, 2013

مصری فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتح السیسی ،اے پی فوٹو۔۔۔۔

قاہرہ : مصری فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتح السیسی نے مصری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کو تشدد کیخلاف ریلیاں نکالیں تاکہ فوج کو تشدد اور دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا بھرپور اختیار حاصل ہو سکے۔

مصر میں تین جولائی کو مصری فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتح السیسی کی طرف سے مصری منتخب صدر محمد مرسی کو اقتدار سے معزول  کرنے کے بعد مصر میں ہنگاموں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جب سے مصر کی سڑکیں مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں تقسیم ہو گئی ہیں۔

جنرل عبدالفتح السیسی نے اسکندریہ کے قریب فوج کی گریجویشن تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مصری عوام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کو تشدد کیخلاف ریلیاں نکالیں تاکہ فوج کو تشدد اور دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا بھرپور اختیار حاصل ہو سکے۔

جنرل نے مرسی کو اقتدار سے معزول کرنے سے قبل انھیں کہا تھا کہ وہ مستعفی ہوں یا ریفرنڈم کا انعقاد کریں۔

اخوان المسلمون کے سینیئر رہنما عصام  العريان نے کہا کہ مرسی کے وفادار آرمی چیف کے عوامی ریلیاں نکالنے کے اعلان سے خوف زدہ نہیں ہیں۔

انہوں نے اپنی فیس بک کے صفحہ پر کہا ہے کہ " آرمی چیف کی دھمکی لاکھوں لوگوں کے مسلسل احتجاج کو روک نہیں سکے گی"۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کیمطابق جون کے آخر تک مصر میں سیاسی بد امنی کے نتیجے میں مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں ایک سو ستر افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025