• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C

بلوچستان: سابق صوبائی وزیر کے بھائی ہلاک

شائع July 24, 2013

۔۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔۔فائل فوٹو۔

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچھ میں مسلح افراد نے سابق صوبائی وزیر ظہور بلیدی کے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے نور احمد بلیدی کی گاڑی پر تربت کے بلیدی ڈیم کے قریب فائرنگ کردی جسکے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حملے کے بعد عسکریت پسند موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ نور احمد نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے محمد عظیم بلیدی کے کزن بھی تھے۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل اسی علاقے میں ترجمان وزیراعلی بلوچستان کے بھتیجے جان محمد بلیدی کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔

جان محمد بلیدی نیشنل پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری تھے۔

بعدازاں کالعدم بلوچستان لبریشن ٹائیگرز نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025