ہندوستان: تعمیراتی مقام پر دیوار گرنے سے چھ افراد ہلاک

شائع July 24, 2013

منہدم ہوئے تعمیراتی مقام کا ایک منظر۔ اے ایف پی فوٹو۔
منہدم ہوئے تعمیراتی مقام کا ایک منظر۔ اے ایف پی فوٹو۔

حیدرآباد: جنوبی ہندوستان میں ایک تعمیراتی مقام پر دیوار گرنے کے نتیجے میں سوئے ہوئے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

متاثرین لیبر اور ان کے خاندان کے ارکان تھے جو ریاست آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدر آباد کے نواح میں ایک تعمیراتی مقام پر سوئے ہوئے تھے۔

ریسکیو ٹیم کے ایک رکن نے اے ایف پی کو بتایا کہ چھ افراد کا قتل دو خاندانوں سے تھا جو روزانہ کی اجرت پر مزدوری کرتے تھے، گزشتہ رات گئے دیوار ان پر گرنے سے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔

نو سال عمر کے دو بچوں کو ملبے سے بحفاظت نکال لیا گیا اور انہیں ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کرا دیا گیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے شہر میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں مٹی کی دیوار گر گئی ہے جو ایک زیر تعمیر عمارت کے کارکنوں کی رہائش گاہ کی دیوار تھی۔ حیدر آباد میں دیوار گرنے کا یہ واقعہ ہندوستان میں عمارتوں کے انہدام میں ہلاکت خیز سلسلے کا ایک تازہ واقعہ ہے۔

اپریل میں ممبئی کے قریب ایک اپارٹمنٹ بلاک گرنے کے نتیجے میں 74 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025