موسم کے باعث لاپتہ ہسپانوی کوہ پیماؤں کی تلاش میں تاخیر

شائع July 25, 2013

فائل فوٹو۔۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔۔

میڈرڈ: پاکستان میں لاپتہ اسپین سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں کے رشتہ داروں نے بدھ کے روز اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں موسم بہتر ہوجائے تاکہ ریسکیو اہلکار دوبارہ تلاشی کا کام شروع کرسکیں۔

کوہ پیماؤں کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’موسم بتدریج بہتر ہورہا ہے جس سے ریسکیو ٹیموں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا‘

ان کے مطابق علاقے میں آپریٹ کرنے والے ہیلی کاپٹر ہوا کم ہوتے ہی متاثرہ مقام کی جانب پرواز کریں گے۔

خیال رہے کہ تینوں ہسپانوی باشندے اتوار کے روز لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ انکا ایک ساتھی بیس تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سمٹ تک پہنچنے کے بعد موسم تبدیل ہونا کوہ پہماؤں کے لاپتہ ہونے کی وجہ بنی۔

اہل خانہ نے تینوں کے نام ابل الونسو، زیوی گومیز اور الوارو پریدیس بتائے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک دوسرے پہاڑ پر گزشتہ ہفتے تین ایرانی کوہ پیما بھی گمشدہ ہوگئے تھے۔

انکو تلاش کرنے کا کام بھی روک دیا گیا تھا تاہم ایرانی سفارت خانے کی درخواست پر ایک دوسرا سرچ آپریشن منگل کے روز شروع کیا گیا تاہم اس کے دوران کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔

ایرانی باشندوں نے آٹھ ہزار میٹر بلند براڈ پیک پر پہنچنے کے بعد 16 جولائی کو مصیبت میں پڑجانے کے بعد دی جانے والی  ’ڈسٹریس کال‘ دی تھی۔

پاکستان میں دنیا کی 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں میں سے پانچ موجود ہیں جس میں دنیا کی دوسری سب بڑی چوٹی کے ٹو شامل ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستان نے دس غیر ملکی ٹریکرز کو ہلاک کیے جانے کے واقعے کے بعد نانگہ پربت پر ہونے والے تمام ایکسپیڈیشنز کو معطل کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025