مصر کو ایف سولہ طیاروں کی ترسیل معطل

شائع July 25, 2013

مصری فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتح السیسی , اے پی، فوٹو۔۔۔۔

واشنگٹن: امریکہ نے مصر کو دیئے جانے والے چار مذید ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی ترسیل حالیہ سیاسی بد امنی کے باعث ملتوی کر دی ہے۔

امریکہ کے دفاعی ادارے پینٹاگون کے ترجمان جارج لیٹل نے بدھ کے روز کہا ہے کہ مصر میں حالیہ صورتحال کے پیش نظر اس وقت مصر کو ایف سولہ طیاروں کی ترسیل مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصر امریکہ دفاعی تعلقات مستحکم ہیں اور مصر کے ساتھ وسیع بنیادوں پر شرکت داری ہے جو اس خطہ میں استحکام کا ستون ہیں۔

لیٹل نے بتایا کہ دفاعی سیکریٹری چک ہیگل نے بدھ کے روز مصر کے فوجی سربراہ جنرل عبدالفتح السیسی کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

لیٹل نے یہ نہیں بتایا کہ صدر اوبامہ نے مصر کو ایف سولہ کی ترسیل کیوں ملتوی کی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ امریکہ کی حکومت کوئی قدم اٹھانے کیلئے محتاط ہے، اور امریکہ مصر میں جمہوری حکومت کا خواہاں ہے۔

اوبامہ انتظامیہ یہ کہنے میں اجتناب برت رہی ہے کہ مرسی بغاوت کا شکار ہوئے ہیں، کیونکہ پھر اسے قاہرہ کودی جانے والی اقتصادی امداد 1.5 ارب ڈالر کو منجمد کرنا پڑے گا۔

مصر کے ساتھ 2010 میں 2.5 ارب ڈالر کا معاہدہ  کے تحت امریکہ نے مصر کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم کرنے تھے۔

چار ایف سولہ طیارے اس سال کے اوئل میں دیئے گئے تھے، اور چار مذید ایف سولہ اس ماہ کے آخر میں دینے تھے۔

لیٹل نے مذید کہا کہ ایف سولہ طیاروں کی ترسیل کے ملتوی ہونے کے فیصلے کے باوجود امریکہ مصر کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کے لیئے حکمت عملی بنائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہے رہے کہ امریکہ نے تمام فوجی امداد معطل کر دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025