بلوچستان: کوئٹہ میں گیس پائپ لائن تباہ

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2019
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

کوئٹہ: نامعلوم حملہ آوروں نے گیس کی بڑی پائپ لائن اڑا دی جس کے باعث کوئٹہ، پشین، زیارت اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں گیس فراہمی معطل ہوگئی۔

لیویز حکام کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے گیس پائپ لائن کے نیچے دھماکا خیز مواد رکھ کر لائن اڑا دی۔

حکام نے بتایا دھماکے میں 12 انچ قطر گیس پائپ لائن کے ایک بڑے حصے کو نقصان پہنچا۔

مزیدپڑھیں: بلوچستان: ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن تباہ

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے عہدیداروں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کو 50 فیصد گیس کی فراہمی اور پشین، زیارت اور دیگر علاقوں کو گیس کی مکمل فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

ایس ایس جی سی ذرائع نے بتایا 'ہم متبادل انتظامات کے ذریعے کوئٹہ اور آس پاس کے علاقوں کو گیس مہیا کررہے ہیں'۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے میں نقصان پہنچا گیس پائپ لائن سوئی سے کوئٹہ آرہی تھی۔

ایس ایس جی سی عہدیداروں نے بتایا کہ تباہ شدہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے اور رات دیر گئے گیس کی فراہمی بحال ہونے کا امکان ہے۔


یہ خبر 20 دسمبر 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں