پشاور میں فائرنگ، ایف آر پی کمانڈنٹ زخمی، دو ہلاک

شائع July 25, 2013

فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر ریزرو پولیس کے ڈپٹی کمانڈنٹ گل ولی خان زخمی جبکہ اُن کا ڈرائیور اور محافظ ہلاک ہو گئے۔

پولیس افیسر عمران شاہد نے فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے واقعہ میں ولی خان کے ڈرائیور اور محافظ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ڈان نیوز کے  مطابق، یہ واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب گلبہار میں واقع اپنی رہائش گاہ سے دفتر جاتے ہوئے ولی خان کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

ولی خان کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ابتدائی طور پر اس واقعہ کی کسی گروپ یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن ماضی میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کو کالعدم تنظم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور شہر کی سرحدیں قبائلی علاقوں سے ملتی ہیں، جہاں پاکستانی سیکورٹی فورسز کئی سالوں سے شدت پسندوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025