صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کراچی ایئرپورٹ پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ کراچی کا پانچواں دورہ ہے جہاں وہ گورنر ہاؤس سندھ میں مصروف ترین دن گزاریں گے۔

دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی اور دیگر وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی میں اہم ترین معاملات پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت متوقع ہے۔

علاوہ ازیں عمران خان پی ایس ایکس کی تقسیم انعامات کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

عمران خان کو کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشنز اور دیگر امور پر بھی بریفنگ دیئے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کراچی کے دورے کے موقع پر صوبے کے ترقیاتی منصوبوں، بزنس کمیونٹی اور شہریوں کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Khan Dec 27, 2019 09:54pm
کاش صدرمملکت کو اپنے حلقے کا دورہ کرنے کی بھی توفیق ہو جائے تو ان کو پتہ چل جائے گا کہ شیرین جناح کالونی کی سڑکوں کا کیا حال ہے اور وہاں کیا صورتحال ہے۔