عراق میں 14 ٹرک ڈرائیوروں کا قتل

شائع July 25, 2013

بغداد: ایک پولیس اہلکار ڈرائیور کے کاغذات چیک کر رہا ہے۔—اے ایف پی
بغداد: ایک پولیس اہلکار ڈرائیور کے کاغذات چیک کر رہا ہے۔—اے ایف پی

 کرکوک: مسلح افراد نے شمالی بغداد کی ایک شاہراہ پر چودہ ٹرک ڈرائیوروں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی گاڑیاں چوری کرلیں۔

 مقامی انتظامیہ کے عہدیدار محمد البیاتی نے بتایا کہ جمعرات کو درجنوں دیگر جنگجوؤں نے بھی قریبی قصبوں میں حملے کئے ہیں۔

 بیاتی کے مطابق، مسلح افراد نے سلمان بیگ قصبے کے شمال میں دس کلومیٹر دور ان ڈرائیوروں کو قتل کیا۔

 بیاتی نے کہا کہ جنگجو گزشتہ رات سے ہی اس قصبے پر مارٹر گولے فائر کررہے تھے اور یہاں جاری لڑائی میں ایک عام شہری بھی زخمی ہوا۔

 خیال رہے کہ جنگجوؤں نے اپریل کے آخر میں اس قصبے پر مختصر دورانیے کے لیے قبضہ کر لیا تھا تاہم بعد میں قبائلی رہنماؤں اور حکومتی عہدے داروں کے درمیان معاہدے کے تحت جنگجوؤں نے یہاں کا کنٹرول چھوڑ دیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کو واپس آنے کی اجازت دی گئی۔

 عراق کو کئی سالوں سے جنگجوؤں کے حملوں کا سامنا ہے۔

 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت سنی عرب اقلیت اور دیگر گروپوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرانے میں ناکام رہی ہے جس کے باعث رواں سال بدامنی میں بھی اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025