پاکستان کے نامور اداکار احسن خان اور اداکار عائشہ عمر تقریباً 3 سالوں سے اپنی فلم 'رہبرا' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم اب آخر کار دونوں کی یہ فلم مکمل ہونے جارہی ہے۔

2017 میں ایک انٹرویو کے دوران دونوں اداکاروں نے ڈان کو دیے انٹرویو میں بتایا تھا کہ فلم 95 فیصد مکمل ہوچکی ہے تاہم 5 فیصد کام جاری ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اور اب لگتا ہے کہ یہ دونوں وہ کام بھی مکمل کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: عائشہ عمر اور احسن خان 'رہبرا' میں کاسٹ

ڈان امیجز کو دیے انٹرویو میں احسن خان کا کہنا تھا کہ 'فلم پر بہت اب بہت تھوڑا کام باقی ہے، صرف کچھ سینز کی شوٹنگ اور ایک گانا، ہم دونوں اداکاروں کو اکٹھے تاریخ ملنا بھی کافی مشکل تھا، اس لیے حال ہی میں ہم نے ارادہ کیا کے ساتھ بیٹھ کر کوئی حل نکالا جائے، پروڈیوسرز کے مطابق فلم رواں سال ریلیز ہوجائے گی'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار نے مزید کہا کہ 'یہ ایک رومانوی فلم ہے، کچھ مزاحیہ سینز بھی موجود ہیں، فلم میں راحت فتح علی خان کا بھی ایک گانا موجود ہے جو مجھے بےحد پسند ہے'۔

واضح رہے کہ اس فلم کے گانے پاکستان کے کئی خوبصورت مقامات پر شوٹ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احسن خان اور عائشہ عمر لاہور ریلوے اسٹیشن پر

'رہبرا' کی ہدایات امین اقبال دے رہے ہیں جبکہ اس کی پروڈیوسر سائرہ کا تعلق امریکا سے ہے۔

ماضی میں دیے ایک انٹرویو میں احسن خان نے عائشہ عمر کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ 'عائشہ کے ساتھ کام کرنا ایک اچھا سفر تھا، عائشہ عمر بہترین اداکارہ ہیں، ڈائریکٹر امین اقبال نے بھی اپنا کام اچھے طریقے سے کیا، پروڈیوسر سائرہ، جو کہ امریکا سے تعلق رکھتی ہیں، ایک زبردست خاتون ہیں'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں