اطالوی مافیا کے خلاف پولیس آپریشن
روم: اطالوی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے جمعہ کے روز روم اور جنوبی علاقے کلابریا میں مافیا کے خلاف دو بڑے آپریشنز شروع کر دیئے ہیں جس میں تقریبا سو افراد کو ہدف بنایا گیا ہے۔
روم کی کارروائی میں، جس کو اطالوی میڈیا نے دارالحکومت کے علاقے میں اب تک ہونیوالی سب سے بڑی کارروائی قراردیا ہے، ان افراد کو ہدف بنایا گیا ہے جو شہر اور اس کے اوستیا نواحی علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی سرپرستی میں مدد فراہم کررہے ہیں، یہ بات پولیس کے ترجمان ماریو ویویلا نے اے ایف پی کو بتائی۔
دوسرے آپریشن میں جو کہ مکمل طور پر ایک الگ کارروائی ہے، کٹانزارو اور کلابرا میں نذر نگھیتا کے ارکان کو نشانہ بنایا جارہا ہے- یہ بات ویویلا نے بتائی جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ ہر آپریشن کے لئے پچاس وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔
ویویلا نے بتایا کہ کلاپرا میں یہ وارنٹ گرفتاری 50 تا 70 افراد سے متعلق ہیں جن میں کاروباری شخصیات، سیاستدان اور وکلاء شامل ہیں- اٹلی میں وارنٹ گرفتاری صرف ان لوگوں کیخلاف جاری کئے جاسکتے ہیں جو پہلے ہی دیگر الزامات میں زیرحراست ہوں۔
صبح کے وقت پولیس یہ کہنے سے قاصر تھی کہ ان چھاپوں کے دوران اب تک کتنے افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
برطانوی خبررساں ایجنسی انساء کے مطابق روم کے آپریشن میں تقریباً 500 پولیس آفیسرز حصہ لے رہے ہیں جو کہ دارالحکومت کے اندر اور باہر پولیس کی جانب سے کی جانیوالی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے- کارروائی میں ایک ہیلی کاپٹر، کتوں کا یونٹ اور ساحلی محافظین حصہ لے رہے ہیں۔