لاپتہ ہسپانوی کوہ پیما مردہ قرار

شائع July 26, 2013

فائل فوٹو۔۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔۔

میڈرڈ: رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں لاپتہ ہونے والے تین ہسپانوی کوہ پیماؤں کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔

سفر میں انکے ہمراہ ساتھیوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’22 جولائی کو ہمارا ان سے رابطہ منقطع ہوا اور آنے والے دنوں میں خراب موسم کو دیکھتے ہوئے ہم نے ایک اور پرواز کے ذریعے تلاش کی جسکے دوران اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ تینوں افراد انتقال کرچکے ہیں‘

الپائن کلب آف پاکستان کے چیف منظور حسین نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ اسپین سے تعلق رکھنے والے یہ افراد قراقرم رینج میں آٹھ ہزار سے زائد بلندی پر پہنچنے کے بعد اتوار کے روز لاپتہ ہوگئے تھے۔

اس دورے کا انتظام کرنے والی کمپنی لیلہ پیک ایکسپیڈیشن کے اہلکار انور علی نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ کوہ پیماؤں میں سے ایک واپس بیس آنے میں کامیاب رہے تاہم بقیہ تین تاحال گمشدہ ہیں۔

ایک دوسرے پہاڑ پر گزشتہ ہفتے تین ایرانی کوہ پیما بھی گمشدہ ہوگئے تھے۔ انکو تلاش کرنے کا کام بھی بند کردیا گیا تھا تاہم ایرانی سفارت خانے کی درخواست پر ایک دوسرا سرچ آپریشن منگل کے روز شروع کیا گیا تاہم اس کے دوران کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔

پاکستان میں دنیا کی 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں میں سے پانچ موجود ہیں جس میں دنیا کی دوسری سب بڑی چوٹی کے ٹو شامل ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستان نے دس غیر ملکی ٹریکرز کو ہلاک کیے جانے کے واقعے کے بعد نانگہ پربت پر ہونے والے تمام ایکسپیڈیشنز کو معطل کردیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

طالبان حملہ بھی حوصلہ پست نہ کر سکا، رومینین کوہ پیما | Dawn Urdu Jul 27, 2013 09:01am
[…] ڈھلانوں اور دھوکہ دینے والی دراڑوں کے ساتھ، چڑھنے میں انتہائی دشوار ہے اور یہی بات اسے دنیا میں تیزی سے پراون چڑھتی […]

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025