• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am

پی ایس ایل سیمی فائنل، فائنل کیلئے امپائرز کا اعلان

شائع March 16, 2020
مائیکل گف اور علیم ڈار پی ایس ایل فائنل میں امپائرنگ کریں گے—فائل/فوٹو: رائٹرز
مائیکل گف اور علیم ڈار پی ایس ایل فائنل میں امپائرنگ کریں گے—فائل/فوٹو: رائٹرز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے سیمی فائنل اور فائنل کے لیے امپائروں کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں علیم ڈار اور مائیکل گف شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 17 مارچ کو دوپہر دو بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان شروع ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں علیم ڈار کے ساتھ فیلڈ میں احسن رضا ہوں گے جو آئی سی سی کے امپائرنگ پینل میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل کے سیمی فائنل کے لیے چاروں ٹیموں کا فیصلہ

پہلے سیمی فائنل میں شوزب رضا اور طارق رشید بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر ہوں گے، محمد انیس پلیئنگ کنٹرول روم کی سربراہی کریں گے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 17 مارچ کو شام 7 بجے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جس میں مائیکل گف کے ہمراہ آئی سی سی کے امپائرنگ پینل میں شامل راشد ریاض فیلڈ امپائر ہوں گے۔

آصف یعقوب اور فیصل آفریدی بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر ہوں گے، سری لنکا کے روشن مہاناما میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا جس میں علیم ڈار اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے مائیکل گف فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر، روشن مہاناما میچ ریفری ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کنگز سے جیت کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ سے باہر

خیال رہے کہ علیم ڈار کا یہ پی ایس ایل کا تیسرا فائنل ہوگا جبکہ مائیکل گف پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں امپائرنگ کریں گے۔

زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا کی شمولیت

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر واپس چلے جانے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہ متبادل کے طور زمبابوے سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر سکندر رضا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عابد علی کو پی ایس ایل میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق سکندر رضا سلور کیٹگری میں پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے، 33 سالہ آل راؤنڈر ٹورنامنٹ کی سرفہرست ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف پہلے سیمی فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:کرس لِن کی سنچری، لاہور قلندرز نے پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

عابد علی اور سلمان علی آغا کو لاہور قلندرز سلور کیٹگری میں منتخب کرلیا ہے، قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی ڈیوڈ ویزے نے واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔

لاہور قلندرز نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں اس کا مقابلہ حریف کراچی کنگز سے ہوگا۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے تینوں کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت دی ہے، کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو افسر وسیم خان کے علاوہ بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024