امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 755 ہوگئی جبکہ وبا سے اب تک 154 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بات غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے ایف پی' نے جان ہوپکِنز یونیورسٹی کے کورونا ٹریکر کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگیا۔

وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے پہلے پانچ ممالک میں چین، اٹلی، ایران، اسپین اور جرمنی شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں