کورونا وائرس کے باعث جہاں ملک بھر میں تمام بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کی جارہی ہے وہیں پاکستانی سینما انڈسٹری بھی اس وائرس کے باعث کافی متاثر ہورہی۔

لیکن فلم ساز اور اداکار اس وائرس کے ختم ہونے کی امید کررہے ہیں تاکہ وہ جلد واپس اپنے کام کا آغاز کریں۔

ان فلموں کی بات کی جائے جو کورونا وائرس کے باعث متاثر ہوئیں تو ان میں ایک نام فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا بھی ہے جس میں صبا قمر مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: سید جبران کے بعد ایک اور اداکار صبا قمر کی فلم میں کاسٹ

اس فلم میں صبا قمر کے ساتھ ساتھ سید جبران، زاہد احمد، نیئر اعجاز، سہیل احمد اور افضل خان کام کررہے ہیں۔

حسن ضیا اور جمیل بیگ اس فلم کو پروڈیوسر کررہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یہ زاہد احمد کے کیریئر کی پہلی فلم ہوگی اور اس کی کہانی مزاحیہ ہے، زاہد احمد آخری بار ’عشق زھے نصیب‘ نامی ڈرامے میں نظر آئے تھے، جس میں ان کے کام کو خوب سراہا تھا۔

جہاں زاہد احمد اپنے زیادہ تر ڈراموں میں سنجیدہ کردار نبھاتے نظر آئے وہیں فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ میں وہ نہایت مختلف کردار میں نظر آئیں گے۔

اس حوالے سے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے زاہد احمد کا کہنا تھا کہ ’میں نے کافی عرصے سے کسی مزاحیہ پروجیکٹ میں کام نہیں کیا، میں ماضی میں تھیٹر ڈراموں میں مزاحیہ کردار نبھا چکا ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’آج ٹی وی ڈراموں میں جو کامیڈی پیش کی جاتی وہ ماضی کے مزاحیہ پروجیکٹس سے کافی مختلف ہے، اس لیے میں ایک ایسی فلم کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہا ہوں جس کی کہانی بہت بہترین انداز میں تحریر کی گئی، امید ہے یہ باکس آفس پر اچھا بزنس کرے‘۔

یہ بھی پڑھیں: سید جبران اداکارہ صبا قمر کے ساتھ فلم ڈیبیو کرنے کو تیار

ڈراموں کے بعد فلم میں کام کرنے کے حوالے سے زاہد احمد کا کہنا تھا کہ ’مجھے تھیٹر کرنے میں بےحد مزاح آتا تھا، ٹی وی میں آپ شاید اپنے جذبات کا اظہار کھل کر نہیں کرسکتے، البتہ سینما میں ایسی پابندی نہیں اور گھبرانا نہیں ہے ایک ایسی ہی فلم ہے جو مجھے کھل کر اداکاری کرنے کا موقع دے رہی ہے‘۔

ان دونوں نے دل دیاں گلاں نامی ٹیلی فلم میں ایک ساتھ کام کیا، فوٹو: انسٹاگرام
ان دونوں نے دل دیاں گلاں نامی ٹیلی فلم میں ایک ساتھ کام کیا، فوٹو: انسٹاگرام

’گھبرانا نہیں ہے‘ پہلا پروجیکٹ نہیں جس میں صبا قمر اور زاہد احمد اکٹھے کام کررہے ہوں، یہ دونوں ماضی میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

صبا قمر کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’اس فلم کی کہانی بہترین انداز میں تحریر کی گئی اور میرے کردار پر بہت زیادہ فوکس کیا گیا ہے‘۔

اداکاروں کے مطابق انہیں امید ہے کہ اس فلم کی شوٹںگ جلد واپسی شروع کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں