Live Covid 2019

مشکل وقت میں گلگت بلتستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،آرمی چیف

شائع March 24, 2020 اپ ڈیٹ March 24, 2020 09:37pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج، گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ 'ہم تمام ممکنہ مدد کے لیے گلگت بلتستان کی حکومت اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جبکہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر اضافی وسائل کا انتظام بھی ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم اس مشکل وقت میں گلگت بلتستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور پاکستان، کورونا وائرس کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔'

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026