• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
Live Covid 2019

شہباز شریف 10 ہزار حفاظتی کٹس اور 10 ہزار ماسک ڈاکٹرز کے حوالے کریں گے، مریم اورنگزیب

شائع March 26, 2020 اپ ڈیٹ March 26, 2020 09:35pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج 10 ہزار حفاظتی کٹس اور 10 ہزار ماسک ڈاکٹرز کے حوالے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف یہ سامان سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ اور سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر اور عطااللہ تاڑر کے حوالے کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) کے مرکزی دفتر لاہور میں حفاظتی کٹس گرینڈ ڈاکٹرز الائینس کے حوالے کی جائیں گیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف نے منتخب نمائندوں کو فلاحی اور امدادی مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026