ترکی نے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں انٹرسٹی بس کو معطل کردیا اور مقامی پروازوں کو بھی محدود کردیا،

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق ترکی میں متاثرین کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جس کو دیکھتےہوئے اپوزیشن نے بھی شہریوں سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے جمعے کو 'رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں چلے جانے' کی ہدایت کی تھی تاکہ عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں سوائے اشیائے ضروریہ کی خریداری کے تاکہ عوام کو آسانی ہو۔

اپوزیشن جماعت کے سی ایچ پی کے چیئرمین کمال اوغلو نے اپنے بیان میں کہا کہ اس موقع پر ہمیں مکمل طور پر گھروں اور قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'یہ مسئلے کا حل اسٹے ایٹ ہوم ترکی جیسی مہموں سے ممکن نہیں اور نہ ہی شہریوں کو اجرت یا نوکری کی ضمانت دیے بغیر خود اقدامات کرنے کے لیے چھوڑنے سے ممکن ہے ٓ'

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں