• KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.2°C
  • ISB: Rain 30.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.2°C
  • ISB: Rain 30.9°C
Live Covid 2019

وزیراعظم کھانے پینے کی اشیا سے ٹیکس ختم کریں، شاہد آفریدی

شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر اشیائے ضروریہ پر عائد ٹیکس ختم کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپیل کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ 'موجودہ بحران کے باعث وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کو فی الحال ٹیکس سے مشتنیٰ قرار دے دی جائیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'ان اشیا کی قیمتوں میں کمی سے عوام فائدہ اٹھا سکیں'۔

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 'ہم سب کو مل کر اس وبائی صورت حال میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آگے بڑھیں اور عطیات دیں'۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026