• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C
Live Covid 2019

راولپنڈی میں 2 کورونا متاثرین انتقال کرگئے، ڈپٹی کمشنر

شائع March 30, 2020

راولپنڈی میں مزید 2 افراد کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوار الحق نے دونوں افراد کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ایک مریض کی عمر 63 سال تھی جبکہ دوسری خاتون مریضہ 55 سال کی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 63 سالہ شخص کی برطانیہ کی سفری تفصیلات تھیں اور وہ گزشتہ 2 ہفتوں سے سرکاری ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا۔

مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 55 سالہ خاتون ٹیسکلا میں زیر علاج تھیں اور ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

انوار الحق کے مطابق خاتون ذیابیطس کی مریضہ بھی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025