شام: حلب شہر پر شامی افواج کا مزائل حملہ 29 افراد ہلاک

بیروت: شام کے شمالی شہر الیپو (حلب) میں شامی افوج کے مزائل حملے میں 19 بچوں، 4 عورتوں سمیت 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم برائے شام نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ ایلیپو شہر میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے شامی افواج کے مزائل حملہ کے نتیجے میں بچوں، اور عورتوں سمیت 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس سے قبل انسانی حقوق کے مبصرگروپ واچ ڈاگ نے تین بچوں سمیت اٹھارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
باغیوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریسکیو کا عملہ ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکال رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔
مبصر گروپ نے کہا کہ شامی افوج الیپو شہر کے جنوب میں باغیوں کے ہیڈ کوارٹر سمیت عراقی اسلامی جہادیوں کے اڈے کو نشانہ بنانہ چاہتی تھی لیکن مزائل درجنوں میل پہلے گر گیا۔