Live Covid 2019

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے ایک اور مریض کا انتقال

شائع April 3, 2020 اپ ڈیٹ April 3, 2020 10:05am

گلگت بلتستان کی حکومت نے نوول کورونا وائرس سے مزید ایک افراد کی موت کی تصدیق کردی۔

اس حوالے سے ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ضلع استور میں ایک مصدقہ بزرگ کیس کی موت کے بعد وہاں اموات کی تعداد 3 تک پہنچ گئی۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ علاقے میں 8 مصدقہ کیسز کے دوبارہ کیے گئے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026