Live Covid 2019

وزیراعظم کی ٹائیگر فورس میں 2روز میں 4 لاکھ سے زائد نوجوان رجسٹرڈ

شائع April 3, 2020 اپ ڈیٹ April 3, 2020 01:28pm

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے بتایا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کے دوسرے روز اندراج کروانے والے نوجوانوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 8 ہزار سے زائد نوجوان خود کو ٹائیگر فورس میں رجسٹر کرواچکے ہیں جس میں 9 ہزار سے زائد خواتین رضا کار بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر سے 2 لاکھ 76 ہزار، سندھ سے 62 ہزار 839، خیبر پختونخوا سے 52 ہزار 171، جبکہ بلوچستان سے 3 ہزار 13 نوجوان وزیراعظم کی رضا کار ٹیم میں شامل ہوئے۔

اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت سے 6 ہزار 408 نوجوان، آزاد کشمیر سے 4 ہزار 173 اور گلگت بلتستان سے رجسٹرڈ ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 1 ہزار 549 ہے۔

عثمان ڈار نے بتایا کہ ٹائیگر فورس میں شامل ہونے والی خواتین کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026