• KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Cloudy 30.3°C
  • ISB: Sunny 30.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Cloudy 30.3°C
  • ISB: Sunny 30.1°C
Live Covid 2019

مردان: حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی کے خلاف آواز اٹھانے والے ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق

شائع اپ ڈیٹ

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) مردان میں ہیلتھ ورکز کے لیے پرسنل پروٹیکٹو اکیومینٹس (پی پی ایز) کی عدم دستیابی کے خلاف آواز اٹھانے والے ڈاکٹر کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آٰیا ہے اور اب وہ آئسولیشن میں ہیں۔

کے پی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا کہ ڈی ایچ کیو مردان کے میڈیکل افسر ڈاکٹر ضیاالرحمٰن نے کچھ روز قبل ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے ینگ ڈاکٹرز کے لیے حفاظتی کٹس (پی پی ایز) کا مطالبہ کیا تھا جس پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ان سے وضاحت طلب کی تھی۔

کے پی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے ڈاکٹروں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی کٹس فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026