Live Covid 2019

ڈاکٹر طاہر القادری کی نوجوانوں کو لاک ڈاؤن کا وقت تعمیری انداز میں گزارنے کی ہدایت

شائع April 14, 2020 اپ ڈیٹ April 14, 2020 08:33pm

ڈاکٹر طاہر القادری نے نوجوانوں کو لاک ڈاؤن کا وقت تعمیری انداز میں گزارنے میں کی ہدایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ جب تک حالات معمول پر نہ آجائیں گھر پر رہیں، نوجوان افراد کو یہ وقت علم کے حصول اور کتب بینی میں استعمال کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ اپنے پڑوسیوں سے دوستانہ تعلقات بنائیں، اچھی عادات اپنا کر اس اہم وقت کو تعمیری انداز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026