• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
Live Covid 2019

شاہ محمود قریشی کا چینی ہم منصب کو فون، عالمی قرضوں میں ریلیف پر بات چیت

شائع April 16, 2020 اپ ڈیٹ April 16, 2020 12:25am

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی کو ٹیلی فون کیا اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کو کو عالمی قرضے میں ریلیف دینے کی تجویز سے متعلق تعاون طلب کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وانگ ژی نے جی-20 اجلاس اور دیگر بین الاقوامی فورمز میں اس اقدام پر چین کی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

چینی وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مساوی کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ وائرس عالمی معیشت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026