• KHI: Partly Cloudy 26.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.4°C
Live Covid 2019

میئر کراچی کی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے طبی عملے سے تعاون کی درخواست

شائع April 17, 2020 اپ ڈیٹ April 17, 2020 08:35pm

میئر کراچی وسیم اختر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کراچی میونسپل کارپوریشن(کے ایم سی) کے ہسپتالوں میں فرائض انجام دینے والے طبی عملے اور اتنظامیہ کو ہسپتال آنے جانے میں تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے ہسپتال پہنچنے میں مشکلات کی شکایات موصول ہوئی ہیں اور اکثر انہیں ہسپتال آتے ہوئے واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ اس عالمی وبا کو شکست دینے کے لیے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فرنٹ لائنز پر کام کررہے ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ وہ ادارے جو قانون نافذ کرنے کے ذمہ دار ہیں وہ طبی عملے اور انتظامیہ کے شناختی کارڈ اور ادارے کا آئیڈینٹٹی کارڈ دیکھنے کے بعد انہیں ہسپتالوں میں جانے کی اجازت دیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026