اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن نے بھارت میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کا الزام مسلمانوں پر عائد کرنے کی اسلاموفوبیا مہم اور مسلمانوں کے ساتھ تفریق اور تشدد کی مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں او آئی سی کے کمیشن نے کہا کہ بھارتی میڈیا مسلمانوں کو منفی انداز میں پیش کررہا ہے جس سے ان کے خلاف تشدد اور تفریق میں اضافہ ہورہا ہے۔

ٹوئٹ میں بھارتی حکومت پر زور دیا گیا کہ ملک میں اسلاموفوبیا کی بڑھتی لہر کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور عالمی قانون کے تحت مسلم اقلیت کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کی جائے۔

تبصرے (0) بند ہیں