Live Covid 2019

ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد خورشید شاہ کے خاندان کو قرنطینہ کردیا گیا

شائع April 26, 2020 اپ ڈیٹ April 26, 2020 04:44pm

سکھر میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد خورشید شاہ اور ملازم کے خاندانوں کو قرنطینہ کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر(ڈی ایچ او) سکھر شبیر داؤد نے تصدیق کی کہ ملازم کو قرنطینہ مرکز منتقل کیا گیا ہے جبکہ اس کے اور خورشید شاہ کےخاندانوں کو پی پی پی رہنما کے گھر میں قرنطینہ کیا گیا،

ضلعی انتظامیہ کے مطابق خورشید شاہ کے اہل خانہ اور ملازم کے خاندان کے افراد کے بھی کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے جبکہ خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر انتظامیہ کی جانب سے جراثیم کش اسپرے کرادیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026