افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکہ، نو ہلاک

شائع July 29, 2013

افغان پولیس اہلکار۔ فائل تصویر
افغان پولیس اہلکار۔ فائل تصویر

قندھار: جنوبی افغانستان سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

پیر کے روز حکام کے مطابق، حملے میں طالبان ملوث تھے جبکہ اس کے دوران ایک پولیس گاڑی تباہ ہوگئی۔

بم دھماکہ اتوار کو دیر گئے زابل صوبہ کے ضلع شاہجوئے میں کابل قندھار شاہراہ جو طالبان مزاحمت کا گڑھ ہے، پر پیش آیا۔

زابل کے ڈپٹی گورنر محمد جان رسول یار نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملے میں ایک کمانڈر سمیت تین پولیس اہلکار اور چھ شہری ہلاک ہوگئے اور 15دیگر افراد جن میں زیادہ تر پیدل چلنے والے عام شہری شامل ہیں، حملے میں زخمی ہوگئے۔

ہمسایہ صوبہ میں قندھار میڈیا آفس کے سربراہ جاوید فیصل نے طالبان پر حملے کی ذمہ داری عائد کی ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہےتاہم مزاحمت کار2001ء میں امریکی قیادت میں چڑھائی کے نتیجے میں ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے افغان اور عالمی فوجیوں کو نشانہ بنانے کیلئے عموماً سڑک کنارے نصب بم دھماکوں کا استعمال کرتے ہیں۔

افغان فورسز نے باقاعدہ طور پر امریکی قیادت میں نیٹو فورسز سے سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھالی ہے جو آئندہ سال ملک سے چلے جائیں گے۔

تاہم طالبان کا مقابلہ کرنے کیلئے ان کی صلاحیت سے متعلق تفتیش پائی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025