فرانس: ساحل سمندر پر سات افراد ڈوب گئے
مونٹ پیلےئر: فرانس میں بحرالکاہل کے ساحل پر گزشتہ روز طوفانی ہواؤں اور تیز لہروں کے باعث سات افراد ڈوب گئے۔
جمعہ کے بعد اس قسم کی صورتحال میں مجموعی طور پر 9افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق 70ناٹس (تقریباً 130 کلومیٹر فی گھنٹہ یا 81 میل فی گھنٹہ) طوفانی جنوب مشرقی ہواؤں کے باعث ڈوبنے کے واقعات پیش آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طوفانی ہواؤں کے باعث شدید لہریں اٹھیں۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ لوگ ساحل سمندر پر گئے تھے اور واپس نہیں آسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہر موسم گرما میں کم از کم اس قسم کے واقعات کا ہمیں ایک بار تجربہ ہوتا ہے لیکن اس ہفتے شدید بارشوں کے باعث صورتحال مختلف تھی اور یہ واقعات ایک سے زائد بار پیش آئے۔