وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں مددگار پاکستان میں بنائے گئے آلات کی تیاری پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو مبارکباد پیش کی۔

آج وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں پاکستان انجینئرنگ کونسل اور دیگر اداروں کے اشتراک سے تیار کیے جانے والے طبی آلات اور مصنوعات کی نمائش کی گئی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔

ان مصنوعات اور آلات میں سینیٹائزر، سیفٹی ڈریسز، وینٹی لیٹر، ٹیسٹنگ کٹس اور ماسک شامل ہیں اور یہ مصنوعات و طبی آلات کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار کیے گئے ہیں۔

شیریں مزاری نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور ہمیں اپنے سائنسدانوں وغیرہ کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں