• KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C
Live Covid 2019

پی ٹی آئی رہنما کا بلاول بھٹو زرداری کے ’الزامات‘ پر جواب

شائع May 1, 2020

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل نے پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے الزام پر جواب دیا ہے کہ ’وہ (سندھ حکومت) کہتی رہے کہ انہیں نقد رقم دیں لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے کیونکہ ہمیں نہیں معلوم کہ وہ رقم کہاں جاتی‘۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے وفاق پر الزام لگایا تھا کہ وہ سندھ حکومت کو وائرس کا مقابلہ کرنے کے فنڈز فراہم نہیں کررہی۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز کل نے ڈاکٹروں کو ذاتی حفاظتی سازوسامان (پی پی ای )فراہم کرنے میں وفاقی حکومت کی ناکامی سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کے الزامات کا بھی جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ ہم سے پی پی ای لیتے ہیں اور یہ دعوی کرتے ہیں کہ ہم نے کچھ نہیں کیا تو ہم لوگوں کو آگاہ کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025