• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
Live Covid 2019

سپریم کورٹ کا پشاور میں تمام کلینک ایس او پیز کے مطابق کھولنے کا حکم

شائع May 4, 2020

سپریم کورٹ نے پشاور میں تمام کلینک کو اسٹینڈرڈ پروسیجر آپریشن(ایس او پیز) کے مطابق کھولنے کا حکم دے دیا۔

کورونا از خود نوٹس کی سماعت کے دوران جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا خیبرپختونخوا میں کلینک کھل گئے؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ نے بتایا کہ صوبے میں تقریباً تمام علاقے کھول دیے گئے ہیں۔

اپنے ریمارکس میں جسٹس سجاد علی شاہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ہوٹلوں میں جاکر مریضوں کا معائنہ کررہے ہیں، جو کلینک ایس او پی پر عمل نہیں کریں گے وہ نہیں کھلیں گے۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025