سوڈان: جنوبی کردفان میں گرینیڈ پھٹنے سے 9 بچے ہلاک
خرطوم: سوڈان کے جنوبی علاقے کوردوفان میں گرینیڈ پھٹنے سے 9 بچے ہلاک ہو گئے، یہ بات جنگ زدہ علاقے کی ایک ویب سائٹ پر بتائی گئی ہے۔
جنوبی کوردوفان کے نوبا پہاڑ، جو جنگی علاقہ ہے، اس کی ویب سائٹ ”سٹیزن رپورٹر“ میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ چمچکا گاؤں، جو ابو کرشولا کے جنوب مشرق میں واقع ہے، میں پیش آیا۔
نوبا نے کہا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچوں کے ایک گروپ کو زمانہ جنگ میں نہ پھٹنے والا ایک گرینیڈ ملا۔
نوبا رپورٹس نے کہا ہے کہ بچوں نے اس گرینیڈ کو اٹھا لیا اور اس کے ساتھ کھیلنا شروع کردیا جس سے یہ پھٹ گیا اور اس واقعہ میں 9 بچے ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ دور دراز کے علاقے میں 24 جولائی کو رونما ہوا تھا جو ویب سائٹ پر اتوار کو شائع کیا گیا۔
پیر کی شب ویب سائٹ کے بانی ریان بیویٹی نے متاثرین کے نام اے ایف پی کو بتائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی عمریں تین سے 14 سال کے درمیان تھیں۔
سوڈان کے انقلابی فرنٹ باغی اتحاد نے ابو کرشولا کا اپریل میں علاقے پر حملے کے بعد کنٹرول سنبھال لیا تھا- فوج نے ایک ماہ بعد ابوکروشولا کے علاقے کا کنٹرول دوبارہ سنبھلا تھا۔
سوڈان کی پیپلزلبریشن آرمی نارتھ (ایس پی ایل اے۔این) کے نسلی باغی دو سال سے جنوبی کوردوفان میں لڑائی لڑ رہے ہیں اور اس کے اتحادی خرطوم حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے کوشاں ہیں۔
سوڈان نے صحافیوں اور دیگر غیر ملکیوں پر جنوبی کوردوفان اور بلیونائیل کی ریاستوں میں جانے پرسخت پابندی عائد کررکھی ہے جہاں ایس پی ایل۔این کے باغی لڑ رہے ہیں۔
ابھی تک اس جنگ میں باوثوق ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ علاقے سے تقریباً دو لاکھ کے قریب افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔
تبصرے (1) بند ہیں