• KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
Live Covid 2019

راولپنڈی میں پولیس اور ریسکیو اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

شائع May 11, 2020

ریجنل پولیس افسر(آر پی آو) اور ریسکیو سروسز کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں 5 پولیس اور 3 ریسکیو اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آر پی او سہیل حبیب تاجک نے بتایا کہ متاثر ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو تعلق راولپنڈی، 2 کا ضلع جہلم اور ایک اٹک کا رہائشی ہے۔

انہوں نےکہا کہ تمام اہلکار آئسولیشن میں ہیں، ان میں ریس کورس پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل بھی شامل ہیں جنہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی(آر یو آئی) منتقل کیا گیا۔

علاوہ ازیں رسیکیو 1122 کے 3 اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، ان میں سے ایک میں وائرس کی تصدیق پہلے ہوئی تھی اور وہ صحتیاب بھی ہوچکا ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق متاثرہ اہلکاروں کو تشخیص کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی منتقل کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025