• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
Live Covid 2019

وزیر اعظم اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے، بلاول بھٹو زرداری

شائع May 11, 2020 اپ ڈیٹ May 11, 2020 06:55pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جنگ کا وقت ہے تو ہمارے وزیر اعظم موجود نہیں ہیں، وزیراعظم کنفیوژ ہیں اور جو ان کی ذمہ داریاں ہیں وہ پوری نہیں کر پارہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ جہاں ہم کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہاں پی ٹی آئی حکومت کام کرنے نہیں دیتی، میں صرف سندھ کی بات نہیں کر رہا بلکہ پورے پاکستان کی بات کر رہا ہوں۔

پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کی سیاست اور حکومت آپ کرتے ہیں وہ کورونا کے وبا کے موقع پر چھوڑ دیں، ہم اپ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور جگہ جگہ جانے کو تیار ہیں، ہم یہ کہنے کو بھی تیار ہیں کہ یہ ہمارا وزیراعظم عمران خان ہے کیونکہ ہم مل کر ایک طاقت بن سکتے ہیں۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026