وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاشی سرگرمیوں اور کورونا وائرس کی وبا کے خلاف حفاظتی اقدامات کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد کی صورتحال کے جائزے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، مریضوں کی تعداد اور مختلف ہسپتالوں میں طبی عملے اور ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان کی فراہمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کو کورونا وائرس کے خلاف عارضی انتظامات سمجھا جارہا ہے اور حفاظتی اقدامات وبا پر قابو پانے کا واحد قابل عمل حل ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز کی فراہمی اور استعمال کے حوالے سے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں